گیپکو حافظ آبادکا صارفین پر ظلم،200سے زائد یونٹ کابل بھجوانے لگے 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) گیپکو نے حافظ آباد ضلع سمیت ریجن بھر کے صارفین پر ظلم کے پہاڑ ڈہانے شروع کردیئے۔ 200سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے مقررکردہ سلیب کوتوڑنے کیلئے انہیں 20/25اضافی یونٹ ڈال کر 200سے زائد یونٹ کے بلز بھجوانے شروع کردیئے تاکہ غریب صارفین چھ ماہ تک اگلے ٹیرف کی زد میں آکر قربانی کا بکرابنتے رہیں۔ضلع بھر کے صارفین نے گیپکو کی اس غنڈہ گردی اور ظلم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے گیپکو افسران بجلی کی جوچوری کرواتے ہیں اسکا ساراملبہ اب غریب صارفین پرڈال کر انکے خون کا آخرہ قطرہ نچوڑنے کے درپے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ غریب صارف جسکا بل پہلے ڈیڑہ دوہزار تک تھا وہ اب گیپکو کی ، چیرہ دستیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے 10ہزار تک پہنچ رہاہے اور اسے صرف ایک ماہ کے ٹیرف کے ٹوٹنے کی وجہ سے آئندہ چھ ماہ تک اسی چھری سے ذبح ہونا پڑے گا۔ صارفین نے وزیر اعظم شہباز شریف ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ایف آئی اے کے ارباب اختیار سے گیپکو کی چیرہ دستیوںکو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن