گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 60 معظم رئوف مغل نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے پنجاب حکومت نے عید الاضحٰی پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی بدولت مہنگائی میں نمایاں کمی آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مریم نواز نے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود قلیل مدت میں خدمت کے نئے ریکارڈز قائم کر دیے ہیں ن لیگی حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اس موقع پر کاشف عمران کھوکر عمیر آصف اور دیگر بھی موجود تھے۔