نارنگ منڈی: زمینداروں‘ کسانوں کا محکمہ انہارکے خلاف احتجاج  

Jun 22, 2024

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) کسانوں نے محکمہ انہارکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آئے روز جھوٹے مقدمات درج کرادئیے جاتے ہیں 23 کسانوں کے خلاف پانی چوری کے مقدمات درج کروائیے گئے۔ کسانوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ  جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات واپس لیے جائیں۔ نارنگ سے ملحقہ دیہات کے درجنوں کسانوں اور زمینداروں نے محکمہ انہار کی طرف سے جھوٹے مقدمات درج کرانے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انہار کی غفلت سے مہتہ سوجا کوٹلی کینال کے پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے آئے روز نہر ٹوٹ جاتی ہے مگر مقدمات کسانوں زمینداروںپر کرا دئیے جاتے ہیں نہر کی پٹری جو کہ تیس فٹ تھی جو اب دس فٹ رہ گئی جس کے ذمہ دار محکمہ انہار کے ملازمین ہیں پشتے انتہائی کمزور ہو چکے بھل صفائی عرصہ دراز سے نہیں کی گئی لاکھوں روپے فنڈزہڑپ کر لئے جاتے ہیں ۔ ایس ڈی او محکمہ انہار احسن جمیل نے موقف دیتے ہوئے بتایا الزامات من گھڑت بے بنیاد ہیں کسان زمیندار نہر توڑتے ہیں جس کیلئے ہمیں پھر قانونی راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی حقائق کے مطابق مقدمات درج کرائے گے ہمارا کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے۔

مزیدخبریں