بی ایچ یو ہسپتال ساہوکی ملیاںمیں سہولیات کا فقدان‘ مکینوں کی ڈپٹی کمشنر کو شکایت

Jun 22, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)گاؤں ساہوکی ملیاں کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع ہو کر بی ایچ یو ہسپتال کی حالت زار کا نوحہ دھرایا اورڈپٹی کمشنر کو یاددہانی کرائی کہ وہ پہلے بھی حاضری دیکر بی ایچ یو ہسپتال کی انتظامی بدحالی بیان کرچکے ہیں مگر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوسکی اور ساہوکی ملیاں سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں کے رہائشی مریض علاج کی سہولیات سے بدستور محروم ہیں جنہیں مجبوراًپرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے حالانکہ ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملہ ہفتہ کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہے مگر بی ایچ یوہسپتال ساہوکی ملیاں میں ڈاکٹرز و عملہ کے روزانہ کی بنیاد پر غیر حاضر رہنے کے باوجود ڈیوٹی رجسٹر پران کی حاضریاں روزانہ لگائی جارہی ہیں جس کی نشاندہی تحریری درخواستوں میں بھی کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نے صورتحال سے آگاہی کے بعد فوری سی ای او ہیلتھ سے بذریعہ فون رابطہ کیا اور سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بی ایچ یو ہسپتال ساہوکی ملیاں کی انتظامی بدحالی کا فوری تدارک اور غیر حاضر عملہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں