قصور(نمائندہ نوائے وقت)بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں اے سی و چلر خراب ہونے سے مردہ خانہ میں پڑی نعشوں سے تعفن پھیلنے لگا،تعفن کی بدبو سے ایمرجنسی میں داخل مریض بھی مشکلات کا شکار ہو گئے، تعفن کے باعث ایمرجنسی کے باہر بیٹھے مریضوں کے لواحقین بھی قرب کا شکار سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ مردہ خانہ میں لائی گئیں نعشیں بھی پوسٹ مارٹم کی تاخیر کے باعث باہر ہی پڑی رہیں۔ شہریوں کے مطابق ڈیڈ باڈیز کو سرد خانے کے باکس کی بجائے باہر رکھا گیا جس کے باعث گرمی و حبس سے تعفن پھیلااور ہسپتال میں کھڑا ہونا مشکل ہو گیا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیاز صادق کا کہنا ہے کہ تین سے چار ڈیڈ باڈیز پولیس لیکر آئی جس کے پوسٹمارٹم میں تاخیر کی وجہ سے تعفن پھیلا۔ہم کوشش کررہے ہیں کہ کوئی ایسا مسئلہ دوبارہ نہ ہو۔