ایماندار افسر و اہلکار کسی بھی محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں :ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خاں نے کہا ہے کہ ایماندار اور فرض شناس افسر اور اہلکار کسی بھی محکمہ کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہوتے ہیں میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے عملہ نے عیدالاضحی پرٹیم بن کر کام کیا اور اس کے بڑے مثبت اور تعمیری نتائج برآمد ہوئے اور شہر میں صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ بروقت آلائشیوں کو اٹھانے سے عوام کسی بھی قسم سے تعفن اور بدبو سے بچ گئے جب ٹیمیں بناکر کام کیا جاتا ہے تو اس کے ہمیشہ مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق محنتی اور فرض شناس افسران اوراہلکاران کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان میں احساس برتری پیدا ہونے کیساتھ ساتھ کام کرنے کا جذبہ بڑھے ان خیالات کااظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی ہال میں عملہ کے اعزاز میںدئیے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد ،اسسٹنٹ کمشنر طارق شبیر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک محمدمنشاء جاوید ، ایکسین شہزاد طفیل سمیت دیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن