فاروق آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے صوبائی رہنما ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر پنجاب حکومت کی نااہلی نے شہریوں کو دشواریوں کا شکار رکھا صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر رہی اور جرائم کی وارداتوں کی روک تھام بھی ممکن نہ ہوسکی جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دعدوں کی نفی ہے پنجاب کا اقتدار خود پرست حکمرانوں کے سپرد کر دیا گیا ہے جن کی ترجیح عوام کی فلاح وبہبود نہیں یہ صوبہ کے وسائل سیاسی مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور صوبہ کی عوام سے حاصل کیا گیا ٹیکس ذاتی تشہیر پر صرف کیا جارہا ہے۔