نواں کوٹ(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو زندگی بھر عزم، حوصلے اور صبر سے اپنے مشن پر کار بند رہیں شہید بی بی کا مشن جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرہ تھا، ان کا مشن در حقیقت قائد کے افکار کی روشنی میں شہید بھٹو کا مشن تھا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ویژن اور مشن کی تکمیل کیلئے جس جدوجہد کا آغاز کیا گیا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔