شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تقسیم ہی فراوانی کا باعث ہے جو تقسیم کرو گے اسی میں اضافہ کر دیا جائے گا قیدیوں کو کھانا کھلانا اللہ تعالی کی خوشنودی کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین چیف ایگزیکٹو سیال فلور ملز چوہدری نذر حسین سیال نے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں قیدیوں کے لیے کھانے کی فراہمی کے دوران سپرٹینڈنٹ جیل سے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نوید اسلم،حافظ عبدالرحمن سیال،چودھری ذیشان منور سیال،ڈاکٹر محمد سرور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔