حکومت نے 7ویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے ساتویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن کو یکم جولائی سے پہلے نیا ایوارڈ دینا ہے اور موجودہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کرنی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پانچ سال کیلئے ہوتا ہے۔ نیا ایوارڈ طے نہ ہو سکے توحکومت موجودہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کرسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع حکومت کی سفارش پر صدر مملکت کرتا ہے۔ صوبوں اور مرکز کے درمیان 2011ء سے قابل تقسیم وسائل کی تقسیم جاری ہے۔ موجودہ ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم 82 فیصد آبادی اور 10.3 فیصد غربت کی بنیاد پر کی گئی ہے اور وسائل کی تقسیم پر 5 فیصد اور ایریا کی بنیاد 2.7 فیصد قابل تقسیم وسائل کا فارمولا بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ساتویں ایوارڈ کے تحت صوبوں کو قابل تقسیم وسائل کا 57.5 فیصد اور مرکزی حکومت کو 32.5 فیصد ملتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...