خیبر پی کے کو بجلی 10 روپے یونٹ دینے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع 

Jun 22, 2024

 پشاور (آئی این پی ) خیبر پی کے کو بجلی 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے سے متعلق قرارداد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔ حکومتی رکن فضل الہی کی جانب سے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خیبر  پی کے بجلی بنانے کے ساتھ ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ خیبر پی کے بجلی بناتا ہے اور وفاق 70 سے 80 روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ بھی خیبر  پی کے کے شہریوں کو برداشت کرنا پڑتی ہے ، اس لیے یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتی ہے کہ خیبر پی کے کو 10 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنا قرار دیا جائے۔ ضرورت کے مطابق پہلے بجلی خیبر پی کے  کو دی جائے بعد ازاں دوسرے صوبوں کو فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں