حکومت سے ساڑھے 4 گھنٹے مذاکرات، پی پی آج بجٹ اجلاس میں جائیگی

اسلام آباد  (نمائندہ  خصوصی)  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں تقریباً ساڑھے چارگھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ جس کے پہلے مرحلہ میں پی پی پی نے بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے ،اور آج پی پی پی کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں جائیں گے،اس سے قبل اجلاس میں پی پی پی کی علامتی شرکت تھی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے مطالبات و  بجٹ پر تحفظات کا شق وار جائزہ لیا گیا۔ مسلم لیگ(ن) کی مذاکراتی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے متعلق صوبائی حکومت اور قائد نواز شریف سے بھی بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ مذاکراتی کمیٹیوں نے ایک دو روز بعد دوبارہ اجلاس پر اتفاق کیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور علی گیلانی شامل تھے جبکہ حکومتی کمیٹی میں ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ایس ڈی پی سندھ کے شیئرز میں اضافے پر بضد رہی، جب پیپلز پارٹی ذرائع نے سوال پر کہا کہ بلاول بھٹو کے کراچی میں خطاب سے مثبت تاثر پیدا ہوا ہے، جبکہ  پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس بلانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس میں طے پانے والے امور کی توثیق کرائی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...