غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پاکستان سے مزید 13 ہزار 815 افغان شہری اپنے ملک چلے گئے۔ 

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 جون سے 21 جون تک مزید 13 ہزار815 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے،واپس جانے والوں میں 5014 مرد، 4087 خواتین اور 4714 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کیلئے 547 گاڑیوں میں 498 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21 جون 2024 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار 981 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن