وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے امور اور ملکی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں عسکری قیادت بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گی، اجلاس میں تمام وزراء اعلی، گورنرز، چیف سیکریٹریز اور وزراء داخلہ شرکت کریں گے، اجلاس میں وزراء دفاع، وزراء داخلہ اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر
Jun 22, 2024 | 11:59