لیپ ٹاپ دھماکے سے ہلاکتو ں کا معاملہ، انکوائری مکمل

انکوائری کمیٹی نے لیپ ٹاپ پھٹنے سے 4 افراد کی ہلاکت کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق گھر میں آگ سوئی گیس لیکج کے باعث لگی ، اے سی کا پائپ کچن میں سے گزرہا تھا ، کچن میں گیس لیک تھی ، سوئی گیس لیکج کو کہیں سے شعلہ ملا جو آتشزدگی کا سبب بنا۔  آگ لگنے سے 3بچے اور انکی ماں جاں بحق ہوگئے تھے ،5زخمی افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،جن میں سے  زیر علاج مزید2 زخمی بھی  دم توڑ گئے ہیں۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔ دوران علاج دم توڑنے والوں میں 24سالہ مکی رضا اور 40سالہ راشدہ شامل ہیں۔3زخمی الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن