سعودی عرب فیفا کپ 26' کوالیفائنگ راؤنڈ کی قرعہ اندازی کی تیسری کیٹگری میں شامل

Jun 22, 2024 | 12:15

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشیائی کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے مرحلے کے لیے قرعہ اندازی جمعرات کے روز ملائیشیا کے دار الحکومت کوالا لمپور میں ہو گی۔ یہ بات ایشین فٹبال فیڈریشن نے اپنے اعلان میں بتائی۔تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی 18 ٹیموں کو فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق چھ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلی کیٹگری : جاپان (17) ، ايران (20) ، جنوبی کوریا (22) .

دوسری کیٹگری : آسٹریلیا (23) ، قطر (35) ، عراق (55) .

تیسری کیٹگری : سعودی عرب (56) ، ازبكستان (62) ، اردن (68) .

چوتھی کیٹگری : امارات (69) ، عُمان (76) ، بحرين (81) .

پانچویں کیٹگری : چین (88) ، فلسطين (95) ، کرغزستان (101) .

چھٹی کیٹگری : شمالی کوریا (110) ، انڈونيشيا (134) ، كويت (37) .

 تیسرے راؤنڈ کے مقابلے ستمبر 2024 سے جون 2025 کے درمیان ہوں گے۔ اس سلسلے میں 18 ٹیموں کو تین گروپوں میں تقسیم کی جائے گا۔ ہر گروپ میں چھ ٹیمیں ہوں گی۔تیسرے راؤنڈ کے بعد ہر گروپ سے پہلی دو ٹیمیں براہ راست فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیں گی۔ عالمی کپ کا انعقاد امریکا ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہو گا۔واضح رہے کہ فلسطین، انڈونیشیا اور کرغستان کی ٹیمیں پہلی مرتبہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے مرحلے تک پہنچی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تینوں ٹیموں نے 2027 میں سعودی عرب میں ہونے والے فٹبال ایشیا کپ میں اپنی شرکت بھی یقینی بنا لی ہے۔

مزیدخبریں