سعودی عرب "ای اسپورٹس" کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب میں جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مملکت "ای اسپورٹس" (الیکٹرونک اسپورٹس) کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔ مقابلے میں 1500 سے زیادہ پیشہ ور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ مقابلے کی انعامی رقم 6 کروڑ ڈالر ہو گی جو ان کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔آل الشیخ نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری ایک وڈیو کلپ میں بتائی۔ آل الشیخ کے مطابق ای اسپورٹس کے عالمی کپ کے مقابلے رواں سال تین جولائی سے 25 اگست تک سعودی دار الحکومت ریاض میں "بولیوارڈ سٹی" میں ہوں گے۔ ان میں 30 عالمی ٹیمیں اور گیمنگ کی دنیا کے 1500 سے زیادہ پیشہ ور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کپ کے مقابلے MBC Action چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقابلوں کے عرصے میں بولیوارڈ میں مختلف تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن