پی ٹی آئی رہنماؤں کےنظربندی کے احکامات،اڈیالہ جیل میں بند کرنےکاحکم

Jun 22, 2024 | 13:39

 ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے پی ٹی آئی کے 4رہنماؤں کے نظر بندی احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق 15روزہ نظر بندی احکامات 3ایم پی او کے تحت جاری کئے گئے،شہریار ریاض،کرنل ریٹائرڈاجمل صابرراجہ،چوہدری امیر افضل،تیمور مسعود اکبر کے نظر بندی احکامات جاری کئے گئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی۔محکمہ پولیس کی سفارش کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 20جون کی میٹنگ میں کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے

مزیدخبریں