مجھے نہیں لگتا حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی:اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، مجھے نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ظلم کیا ہے، بجٹ میں ٹیکسز لگا کر ظلم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، مجھے نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی، حکومت اور پیپلزپارٹی کا آپس میں ڈرامہ لگا ہوا ہے، یہ سمجھتے ہیں ہم سے بجٹ پر کوئی مشورہ نہیں لیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بجٹ پر بولنا نہیں چاہتے، یہ پارلیمنٹ ناجائز پارلیمنٹ ہے، عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا اور انہوں نے چوری کیا۔

ای پیپر دی نیشن