پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کاعمران خان کی رہائی کیلئےاحتجاج اورنعرے باری

Jun 22, 2024 | 14:21

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی، اراکین کی جانب سے عمران خان کی تصاویر بھی اٹھائی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے سارے پارلیمنیرینز نکل رہے ہیں سڑکوں پر،پارلیمنٹیرینز بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے احتجاج کررہے ہیں،انصاف دیر سے ملنا بھی ناانصافی ہے،آج اس ناانصافی کے کے خلاف ہم نکلے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اس ایوان میں ہماری آواز نہیں سنی جارہی،ایوان میں جو بولا ہماری آواز بند کر دی گئی،ہم خواتین کی رہائی چاہتے ہیں،یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کی ریلی الیکشن کمیشن کے سامنے پہنچ گئی، اراکین کی جانب سے بانی چیئرمین کی رہائی کےلیے نعرے بازی کی گئی

مزیدخبریں