متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں نیا قانون متعارف کرادیا جس کے بعد اب سوشل میڈیا پروموشن کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا انفلواینسرز کے لیے لائسنس کی فیس ساڑھے بارہ سو درہم ہوگی، سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنی کے لیے لائسنس فیس پانچ ہزار درہم ہوگی۔حکام کے مطابق لائسنس کے بغیر اشتہاری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر جرمانہ ہوگا، یکم جولائی سے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دس ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا ۔