سابق ایم این اے چودھری نور الحسن تنویرنے کہا ہے کہ مستقبل مسلم لیگ ن لیگ کا ہے ہم عوامی خدمت کا بھر پور جذبہ لئے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں- مسلم لیگ ن نے اپنے سابقہ ادوار حکومت میں جس طرح پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار نبھایا وہ مثالی ہے- عوام الناس کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے جس قدر اقدامات ن لیگ نے سابقہ دور میں کئے تھے اور جنہیں سابق حکومت نے روک دیا تھا وہ کا م اب دوبارہ شروع کر دیے گئے ہیں جس کے ثمرات بہت جلد ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے- ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے سابق ایم این اے چودھری نور الحسن تنویرنے کیا- انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نے ابتدائی 100 دنوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں- محترمہ مریم نوازشریف کے تمام اقدامات عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہیں جن کا فائدہ پنجاب کے تمام علاقوں خاص طور پر دور دراز کے دیہی پسماندہ علاقوں کو ملے گا- ان کے مثبت اقدامات میں روٹی کی قیمتوں میں کمی، سولر پینل پروگرام اور 200 کلینک آن وہیلز کے منصوبے بھی عوام میں مقبول ہیں۔ یہ اقدامات کرنے پر عوام کی اکثریت نے مریم نواز کی حکومت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جس سے ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے- چودھری نور الحسن تنویرنے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کے اداروں مزید فعال کیا جا رہا ہے تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل کیا جا سکے- انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک مقیم اہل وطن کے لئے ان کی خدمات حسب سابق آج بھی حاضر ہیں-