تاجکستان میں سرکاری طور پر حجاب پر پابندی عائد کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے پارلیمنٹ نے بل بھی منظور کرلیا ہے، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجکستان میں 98 فیصد آبادی مسلمان ہے، حجاب پر پابندی کی خلاف ورزی پر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کمپنیز اور سرکاری و مذہبی شخصیات پر بھی بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو 7920 سومونیس (تقریباً 700 ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ملازمین کو ممنوع لباس پہننے کی اجازت دینے والی کمپنیوں کو 39500 سومونیس (3500 ڈالر) کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ حکومتی عہدیداروں اور مذہبی رہنماؤں کو خلاف ورزی کرنے پر 54000 سے 57600 سومونیس (4800 ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تاجکستان میں کئی برسوں سے حجاب پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی