ایلون مسک کے ایک اور خفیہ بچے کا انکشاف، بچوں کی کل تعداد کتنی ہوگئی ؟

Jun 22, 2024 | 17:40

دنیا کے امیر ترین  شخص اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے ایک اور خفیہ  بچے کا انکشاف ، مختلف ماؤں سے کل بچوں کی تعداد 12 ہوگئی ۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی برین امپلانٹ کمپنی نیورالنک  میں ملازمت کرنیوالی  ایگزیکٹو ڈائرکٹر شیون زیلیس کے ساتھ تعلقات کے نتیجہ میں  ان کا ایک اور   بچہ پیدا ہوا ہے۔یادرہے ایلون مسک کے پہلے ہی زیلیس  سے جڑواں بچے ہیں۔   اسی طرح موسیقار گرائمز  سے بھی ان کے تین بچے ہیں اور  کچھ سابق گرل فرینڈز سے بھی ان کےچھ بچے ہیں، جن کی کل تعداد 12 ہے۔یادرہے ایلون مسک جو زیادہ بچے پیدا کرنے کے حق میں ہیں  نے دو دن پہلے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یورپ  کو زرخیز ی کا بحران درپیش  ہے، جس  کے نتیجے میں تہذیب کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے۔بلوم برگ کے مطابق ایلون مسک نے ماضی میں کئی بار اس لائن کو دہرایا ہے اور ان کا ماننا ہے "گرتی ہوئی شرح پیدائش تہذیب کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہے۔2021 میں، مسک کی  این جی او نے آبادی کی فلاح و بہبود کے اقدام کو فنڈ دینے کے لیے $10 ملین کا عطیہ دیا، جو کہ انسانی آبادی کا مطالعہ کرنے والا ایک تحقیقی گروپ ہے۔دوسری طرف وال سٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسک کے اسپیس ایکس کے ایک سابق انٹرن کے ساتھ جنسی تعلقات تھے ۔ جرنل کے مطابق، ایک اور ملازمہ کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار مسک کی اپنے ساتھ بچے پیدا کرنے کی درخواستوں سے انکار کیا۔پچھلے ہفتے، SpaceX کے آٹھ سابق انجینئرز نے مسک کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارب پتی ایلون مسک  نے "جان بوجھ کر کام  کرنے کی جگہوں پر تصویروں، میمز  کے ذریعے ناپسندیدہ معاندانہ ماحول پیدا کیا جس سے خواتین اور LGBTQ کمیونٹی کوہراساں کیا جاتا رہا۔

مزیدخبریں