سانگھڑ سے کراچی لائی گئی اونٹنی کا علاج جاری ہے ۔
اینیمل شیلٹر کی انتظامیہ کے مطابق اونٹنی بہتر ہو رہی ہے، اونٹنی کی روزانہ کی بنیاد پر فزیو تھراپی کی جارہی ہے.انتظامیہ کے مطابق اونٹنی کی تکلیف کو پین کِلر سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے اینیمل شیلٹر کی انتظامیہ کا مزید بتانا ہے کہ اونٹنی کے انفیکشن کا علاج اینٹی بائیوٹک ادویات سے کیا جارہا ہے