پنجاب میں حکومت سازی کا حق اکثریتی پارٹی کو ہے: نجمہ حمید، بیلم حسنین

Mar 22, 2009

سفیر یاؤ جنگ
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب میں حکومت سازی کا حق اکثریتی پارٹی کو ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی صدر نجمہ حمید اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بیلم حسنین نے موجودہ سیاسی بحران کے حوالے سے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نجمہ حمید نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی نے ملکی مفاد کو پارٹی مفاد پر ترجیح دی جو قابل قدر ہے۔ حکومت پنجاب کی بحالی کا فیصلہ شریف برادران کے حق میں بھی آسکتا ہے۔ نوازشریف نے ملک کو بحران سے نکالا اور عدلیہ بحالی کا کارنامہ سرانجام دیا۔ گورنر اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور پھر دیکھیں کس کے پاس اکثریت ہے۔ بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، تصادم کی سیاست سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچے گا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا۔ وزیراعظم کی رائیونڈ آمد پر پیپلزپارٹی کا بڑاپن ہے۔
مزیدخبریں