نجی اداروں کے طلباءسے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں؟

Mar 22, 2010

سفیر یاؤ جنگ
مکرمی! خادم اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف کی تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ تعلیم کے لئے موصوف دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ کبھی ننھے منھے بچوں کے درمیان تقریری مقابلے ہو رہے ہیں تو کبھی مضمون نویسی کی جھلک نظر آتی ہے اور خادم اعلیٰ صاحب خود ان تمام پروگرامز میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔ ان تمام مقابلوں میں بلاتفریق سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے طلباءو طالبات حصہ لیتے ہیں۔ لیکن کچھ عرصہ سے سرکاری سکولوں کے طلباءو طالبات کو مفت کتب مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس لئے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب کے تمام طلباءو طالبات کو بلاتفریق مفت کتب مہیا کی جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ سب کی امتحانی فیس معاف کر دی جائے۔
(محمد ریاض انصاری 0300-7761005۔ صدر جمعیت الانصار نارووال پرنسپل سکینہ سکالرز سکول نارووال)
مزیدخبریں