پولیس کےمطابق منی چینجرمحمدیونس ایک نجی بنک سےایک کروڑسترلاکھ روپے لےکر باہرنکلاتوحفیظ سنٹرکےسامنےدوڈاکوؤں نےاسےلوٹ لیااوررقم لیکرفرارہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں میں سےایک شخص قمیض شلوارجبکہ دوسراپینٹ شرٹ میں ملبوس تھاجبکہ دونوں ملزمان کی عمریں بیس سےبائیس سال کےدرمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں