سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے قصبے شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان کی شہادت اور مظاہرین پر تشدد کیخلاف مکمل ہڑتال کی اور زبردست احتجاج کیا گیا ہے۔ فورسز کے مظاہرین پر اندھا دھند تشدد سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ رعنر واڑی میں گرنیڈ دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے قصبے شوپیاں کے علاقے کیلرہ میں گزشتہ روز بھارتی فوج کے تشدد سے ایک نوجوان جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے فورسز نے وحشیانہ تشدد کیخلاف پیر کو بھی قصبے میں زبردست احتجاجی مظاہرے اور نعرے بازی کی کاروباری و تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اس دوران فورسز نے ایک مرتبہ پھر مظاہرین کو اندھا دھند تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے علاقے میں بھارتی فوج کیخلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب سرینگر کے نواحی علاقہ رعنہ واڑی چوک میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پولیس کی ایک پارٹی پر گرنیڈ داغا جو دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے میں پولیس اور سی آر پی ایف کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ فورسز نے علاقے کا گھیراﺅ کر کے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
احتجاج و ہڑتال