سرگودھا، سکول ٹیچر پرتشدد کیس، کیس کی سماعت انتیس مارچ تک ملتوی، آئندہ سماعت پر اسلم مڈھیانہ اورساتھیوں پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔

Mar 22, 2012 | 15:08

سفیر یاؤ جنگ
سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ اور ان کے ساتھیوں کو سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت انیتس مارچ تک ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سماعت کے بعد اسلم مڈھیانہ کو دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔ پيشی کے موقع پر عدالت ميں سيکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور عدالت جانے والے راستوں پر رکاوٹيں بھی کھڑی کی گئیں.اس سے قبل پوليس نے ملزمان کا جسمانی ريمانڈ حاصل کيا تھا اور تفتيش ميں اسلم مڈھيانہ اور اس کے ساتھيوں کو گناہ گار قرار دے کر چالان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ميں بھجوایا تھا۔
مزیدخبریں