ایشیا کپ کے فائنل میں مصباح الیون کے اہم مہرے جلد کھسکنے کے باعث قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے دوسو سینتیس رنز کا ہدف دے دیا۔

Mar 22, 2012 | 17:38

سفیر یاؤ جنگ
ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ کے تاریخی فائنل میں بنگلہ دیش کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو کسی حد تک انکے لئے فائدے مند رہی۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو بھارت کیخلاف ریکارڈ شراکت داری قائم کرنے والی اوپننگ صرف سولہ کے مجموعی رنز پر ہی اسوقت ٹوٹ گئی جب ناصر جمشید نو رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، یونس خان بھی ایک کے سکور پر ایل بی ڈبلیو ہوکر متنازعہ امپائرنگ کا شکار ہوئے۔ کپتان مصباح الحق بھی اس اہم میچ میں کوئی قابل قدر کارکردگی نہ دکھا سکے اور تیرہ رنز پر رن آؤٹ ہوکر چلتے بنے۔ محمد حفیظ جو ایک اینڈ پر کھڑے تھے چالیس رنز پر اپنا کیچ تھما بیٹھے۔ بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں عمر اکمل اور حماد اعظم نے تیس ، تیس رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد چھیالیس رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ شاہد آفریدی نے بتیس رنز کی اننگز کھیلی اور یوں گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں دوسو چھتیس رنز بنائے اوربنگلہ دیش کوجیت کیلئے دوسوسینتس رنزکاہدف دیاہے۔ ایشیا کپ کے اس فائنل میں دو سو سینتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگالی ٹائیگرز کی بیٹنگ
جاری ہے۔
مزیدخبریں