حکمران اپنے ڈالرزکے لئے ملک کو جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات میں صرف قیمت بڑھائی ہے۔ عمران خان

Mar 22, 2012 | 17:52

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی جنگ میں ملک تباہ ہوچکا، انتہاپسندی بڑھ رہی ہے،نیٹو کی سپلائی لائن بحال کرنے کی بجائے حکموت کو امریکہ کی اس بے مقصد جنگ سے باہر نکلنا چاہئے۔ ،انہوں نے کہا کہ حکمران ڈالر اکٹھے کرنے کے لئے پاکستان کو جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات میں صرف اپنی قیمت بڑھائی ہے،جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی انتہا کو پہنچ گئی اور حکومت نے بجلی کی قیمت میں پچاس فیصد اضافہ کردیاہے۔
مزیدخبریں