کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ملاجلا رجحان رہا،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور نہ کرسکا۔

Mar 22, 2012 | 22:28

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منثبت ہوا لیکن انڈیکس زیادہ تر وقت منفی زون میں رہا ،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس تقریبا سو پوائنٹس گر کر تیرہ ہزار دو سو پوائنٹس تک آگیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر جہانگیر صدیقی، ایزگرڈ نائن اور بینک آف پنجاب میں زبردست تیزی نے مارکیٹ کی مندی کو محدود کیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بارہ پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار دو سو اکیاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم بائیس کروڑ انسٹھ لاکھ شئیرز رہا ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ اور مالیاتی اداروں کی عدم دلچسپی مارکیٹ میں آج کی مندی کی وجہ بنی۔
مزیدخبریں