لندن + کراچی (نوائے وقت نیوز+ ایجنسیاں) سابق صدر پرویز مشرف عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے بعد 24مارچ کو پاکستان آئیں گے۔ علاوہ ازیں پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں عبوری ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ رضا نے داخل کرائی۔ بیرسٹر سلمان صفدر اور ڈاکٹر اے کیو حالی پرویز مشرف کے وکیل مقرر کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز اشرف 24مارچ کو کراچی پہنچیں گے ¾ مزار قائد پر حاضری کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرینگے ¾ پرویز مشرف کسی مقدمے میں مجرم نہیں ¾ الزامات کا سامنا کر نے کےلئے تیار ہیں ¾ لال کمیشن کے سامنے بھی پیش ہونگے ۔ علاوہ ازیں سابق صدر پرویز مشرف کی دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ عبداللہ سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ سعودی فرمانروا کو اپنی وطن واپسی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ پاکستان میں سکیورٹی معاملات اور آئندہ کی سرگرمیوں پر بات کریں گے۔ آج دوبئی سے اہم اعلان کریں گے۔ آج دوبئی سے اہم اعلان کریں گے۔ تاہم آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے کہا کہ مشرف پروگرام کے مطابق واپس آئیں گے علاوہ ازیں پرویز مشرف نے سعودی خاندان کے افراد سے ماقاتیں کیں۔ آج واپس دوبئی پہنچیں گے۔ پرویز مشرف آج رات 9بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے پاکستان آنے یا نہ آن کا اعلان متوقع ہے۔ پرویز مشرف مشرف دبئی وقت کے مطابق آج رات 9بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ سعودی سفارتکار نے نواز شریف کو پرویز مشرف کے خلاف جارحانہ رویہ ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جبکہ پرویز مشرف کو پاکستان واپسی کا ارادہ ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جبکہ پرویز مشرف کو پاکستان واپسی کا ارادہ ترک کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
مشرف درخواست