جنگلات کا عالمی دن منایا گیا لاہور‘گوجرانوالہ میں واک کا اہتمام

لاہور+گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر+نمائندہ خصوصی) محکمہ جنگلات پنجاب کے زیر اہتمام جنگلات کا عالمی دن گذشتہ روز منایا گیا اور لاہور میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ جلو پارک لاہور میں عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس مےں ڈاکٹر عامر احمد ، سےکرٹری جنگلات ، جنگلی حےات و ماہی پروری مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ سےد افتخار حسےن شاہ ڈائرےکٹر جنرل محکمہ ماہی پروری، اشرف چوہدری ڈائرےکٹر جنرل ،محکمہ جنگلی حےات اور شبےر احمد رانا ناظم اعلیٰ جنگلات ، لاہور نے بھی شرکت کی۔ جنگلات کے عالمی دن کو منانے کےلئے طلبا ءو طالبات کی کثےر تعداد نے شرکت کی ۔ جس مےں لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی لاہور کے شعبہ ماحولےات و باٹنی کے طالبا ت اور ہارٹی کلچر سوسائٹی ، گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی نے ڈاکٹر ظہےر الدےن کی سربراہی مےں شرکت کی ۔اس کے علاوہ این جی اوز اور مقامی سکول کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی ۔شبےر احمد رانا ، ناظم اعلیٰ جنگلات نے جنگلات کے عالمی دن کی اہمےت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر عامر احمد ، سےکرٹری جنگلات، جنگلی حےات و ماہی پروری نے اپنے خطاب مےںشجر کاری کرنے پر زور دےا۔پروگرام کے آخر مےں سےکرٹری جنگلات کی قےادت مےں جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے واک کا اہتمام کےا گےااور واک کے اختتام پر جلو فارےسٹ پارک مےں طلبہ و طالبات ، این جی اوز اور سرکاری ملازمےن نے اجتماعی شجر کاری مےں حصہ لےا۔دریں اثناءشجر کاری کے عالمی دن کے موقع پر گوجرانوالہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک واک منعقد کی گئی جس میں محکمہ کے افسران‘ کالجوں و سکولوں کے سربراہان‘ اساتذہ اور طلبا نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہم اپنے وطن عزیز میں ماحول کو خوشگوار اور صحت افزاءبنانے کے لئے اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دیتے رہیں گے۔ بعدازاں نہر اپر چناب کے دونوںکناروں پر 2 ہزار 5 سو آرائشی و زیبائشی پودے لگائے گئے۔

جنگلات کا عالمی دن

ای پیپر دی نیشن