حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھیوں نے پی پی کو ووٹ دیکر ہمیشہ غلطی کی۔ عوام نے شہیدوں کے نام پر پی پی کو ووٹ دئیے لیکن پی پی نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیا۔ حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل کو بیچ دیا گیا ہے سندھ کے حقوق کیلئے چند افراد کے قافلے نے جدوجہد کی تھی موجودہ پی پی بھٹو کی ہے نہ بے نظیر بھٹو کی۔ رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں اکیلا چھوڑ دیا تھا بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں عوام سمجھتے تھے کہ بے نظیر بھٹو کے قاتل گرفتار ہوں گے 40 سال سے لوگ پی پی سے بندھے تھے پی پی نے جو وعدے عوام سے کئے وہ پورے نہیں ہوئے۔
قادر مگسی