لاہور/ لندن (آئی این پی) ماہرین علم نجوم نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 مئی کو سورج گرہن کے باعث خون خرابے کا خدشہ ہے جس سے 11 مئی کو الیکشن خطرے میں پڑسکتا ہے۔ الیکشن ہوئے تو عمران خان پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کو مشکل سے دوچارکردیگا۔برطانوی نیوزویب سائٹ کے مطابق 10 مئی کو سورج گرہن کے باعث خون خرابے کا خدشہ ہے جس سے 11 مئی کو الیکشن خطرے میں پڑسکتا ہے۔ دریں اثناءماہرین علم نجوم کے مطابق 1977ءاور 2013ءکے الیکشن ڈے کا عدد 6 نکلتا ہے۔ 1977ءکے الیکشن کے بعد ملک بھر میں احتجاج، انتشار اور اس کے نتیجے میں فوجی حکومت آئی تھی اور 2013ءکے الیکشن کے بعد بھی یہی کچھ ہوتا نظر آتاہے۔