پاکستان دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے، سفیر واپس بھیجا جائے: بی جے پی

سرینگر (آن لائن) بھارتی اپوزیشن جماعت بی جے پی نے پاکستان پر دہشت گرد کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک کیساتھ تمام تعلقات کو منقطع کرکے پاکستانی سفیر کو فوری طور پر واپس بھیجے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل اپنی کارروائیوں سے باز نہیں آرہا جبکہ سرینگر میں سی آر پی ایف پر حملے کے باوجود ہماری حکومت خاموش بیٹھی ہوئی ہے یہاں تک کہ پاکستان سے احتجاج بھی درج نہیں کیا جارہا۔ بی جے پی صدر نے مطالبہ کیا کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفیر کو واپس پاکستان بھیج دیا جائے اور پاکستان کیساتھ بات چیت کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات کو جاری رکھنا ملکی مفاد میں نہیں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...