اسلام آباد (ثناءنیوز) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کل (23 مارچ) کو قوم سے خطاب مےں 11 مئی کو ہونیوالے انتخابات کے شےڈول کا اعلان کرےں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم جلد قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ فخرالدین جی ابراہیم قوم سے خطاب میں انتخابی شیڈول کا اعلان کریں گے اور انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمشن کی تیاریوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وہ عوام سے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کریں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کل قوم سے خطاب میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں گے: ذرائع
Mar 22, 2013