نگران وزیراعلیٰ: شہباز شریف، راجہ ریاض میں 4ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا

لاہور (فرخ سعید خواجہ) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد کے درمیان چاروں ناموں سابق چیف سیکرٹری چودھری عبدالحفیظ اختر رندھاوا، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) سید زاہد حسین، جسٹس (ر) عامر رضا خان اور خواجہ ظہیر میں سے کسی ایک پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حفیظ اختر رندھاوا اور جسٹس (ر) سید زاہد حسین کے ناموں کو مسترد کر دیا ہے جبکہ اپوزیشن وزیراعلیٰ کے دیے گئے دونوں ناموں سے کسی کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ آئینی طریقے کے مطابق اب صوبہ پنجاب میں بھی 8رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی جن میں سے 4ممبر مسلم لیگ ن اور ان کی اتحادی جماعتوں سے اور 4ممبر پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی جانب سے شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں مشاورت کا آغاز ہو گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادیوں کی چار رکنی ٹیم کی قیادت کے لئے رانا ثناءاللہ کا نام فائنل ہو گیا ہے جبکہ باقی تین نام بھی اگلے 24گھنٹوں میں فائنل کر لئے جائیں گے۔ سابق حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعت کے درمیان جاری محاذ آرائی کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات یقینی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس بھی بے نتیجہ رہیں گے اور بالآخر پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ہی کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...