اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس جانا آئینی طریقہ کارہے. جس پرکسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے،،چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن جسے بھی نگران وزیراعظم بنائے گا، وہ مسلم لیگ نون کوقبول ہوگا. مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ کسی بیک ڈور پریقین نہیں رکھتے ہیں اورنہ ہی ان کی جماعت نے کسی سے مک مکا کیا ہوا ہے،،انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے نام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد دئیے گئے ہیں،،جبکہ پیپلزپارٹی نے یہی نام اپنی مرضی سے پیش کرکے اپنی ہی حلیف جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن بنا لی ہے. انہوں نے کہا کہ پیرپگارا نے انہیں بتایا کہ گورنرسندھ ان سے ملنے کے لیے باربارکہہ رہے ہیں اورنگران سیٹ اپ میں اپنے وزراء کے نام پیش کرنے کا کہہ رہے ہیں جبکہ سندھ میں نگران سیٹ اپ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیاجارہا ہے.