پاکستان بھارت کرکٹ ڈپلومیسی سے زیادہ مسئلہ کشمیر کا حل ضروری : چودھری یاسین

اسلام آباد(آئی این پی )آزادکشمیر کے قائم مقام وزیراعظم چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی ضروری ہے مگر مسئلہ کشمیر کا حل اس سے زیادہ ضروری ہے ‘ کشمیر کا مسئلہ اس خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے اور کشمیری عوام کو حق خود ا رادیت ملنا چاہیے‘ مسئلہ کشمیر جب تک حل نہیں ہوا پاکستان اور بھارت کے مابین دیگر تنازعات کا حل ہونا بھی مشکل ہے ۔ دونوںحکومتوں سے مطالبہ ہے کہ کرکٹ ڈپلومیسی کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی استعمال کیا جائے۔پاکستان میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال برگلے نے کہا  کہ پاکستان بھارت کرکٹ کے حوالے سے شکوک و شبہات پید اکرنے والے دیکھ لیں کہ پاک بھارت کرکٹ ہو رہی ہے اور آئندہ  بھی پر امید ہیں‘ کوئی بھی ملک جیتے یا ہارے  جیت کرکٹ کی ہو گی‘ بڑی سکرین پر پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ دکھانے کیلئے شاندار انتظام کرنے پر نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...