قومی کرکٹ ٹیم نے پروفیشنل انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا : میانداد، یوسف

کراچی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ کپتان جاوید میانداد اور محمد یوسف نے بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کو بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے پروفیشنل انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ  نہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو مایوس کیا‘   آئندہ میچوں میں اگر غلطیوں کو نہ دہرایا گیا تو پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات  موجود ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں پروفشنل ازم کی کمی ہے۔ کھلاڑیوں نے پروفیشنل انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو مایوس کیا۔ کھلاڑیوں کو ماہرینکی زیر نگرانی اعلی تربیت دی جاتی ہے لیکن کھلاڑیوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ کارکردگی کی وجہ سے شائقین کے دل ٹوٹے۔  اب بھی اگر قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف میچ میں ہونے والی شکست سے سبق نہ سیکھا تو ورلڈ کپ میں موجود رہنا مشکل ہوسکتا ہے۔ پاکستانی بلے بازوں نے ناقص کارکردگی اور غلط تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے بھارت کیخلاف میچ میں کی جانے والی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن