وزیراعظم کے فوج کسی ملک نہ بھجوانے کے بیان پر یقین ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کیا مسلم لیگ ن کی حکومت کے پاس کوئی اہل وزیر نہیں اُسے اپنی کارکردگی بیان کرنے کے لئے ایک بیوروکریٹ کی خدمات مستعار لینا پڑیں اگر سیاستدانوں کا کام بیوروکریٹس نے ہی کرنا ہے تو پھر سیاستدانوں کو کاروبار حکومت چھوڑ دینا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ان کا حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں‘ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بلوایا اور نہ ہی ان کا کوئی پیغام آیا ہے۔ حکومت فیصلہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے‘ 19 سرکاری اداروں کے سربراہوں کی تقرری کا ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکی۔ کوئی ملک بلاوجہ ڈیڑھ ارب ڈالر نہیں دیتا‘ ہم آئی ایم ایف کے پاس جاتے تھے تو بڑی بڑی شرائط کا سامنا کرنا پڑتا۔ ہم وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف کے اس اعلان پر یقین کرتے ہیں کہ پاکستان کی فوج کسی ملک کو نہیں بھجوائی جا رہی‘ پاکستان کو پرائی آگ میں نہیں کھیلنا چاہئے‘ ہمیں اپنے گھر کی فکر کرنی چاہئے۔ ہم حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں بہرحال ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...