ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے کا نائب صوبیدار امان اللہ بیگ کیخلاف ایف آئی آر کی کاپی میڈیا کو دینے سے انکار

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں 35 لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کے بعد ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے لطیف یوسفزئی نے نائب صوبیدار امان اللہ بیگ کیخلاف دائر ایف آئی آر کی کاپی دینے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا پر جانبداری کا الزام لگایا اور کہا کہ میڈیا میرے خلاف خبریں لگاتا ہے اسلئے میڈیا کو ایف آئی آر کی کاپی نہیں دوں گا جسے کاپی کی ضرورت ہے وہ سپریم کورٹ سے جاکر لے لے۔ سپریم کورٹ رپورٹرز سے بھی اے جی پی کے کا سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم سینئر صحافیوں اور پولیس نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...