شکست پر احتجاج، لاہور میں نوجوان نے پان شاپ پر پڑا ٹی وی، شاہ کوٹ میں عامر اور آصف نے اپنے گھر کے ٹی وی توڑ دئیے

Mar 22, 2014

لاہور+ شاہ کوٹ(نیوز ایجنسیاں+ نامہ نگار) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر شہری نے عجیب انداز میں احتجاج کیا اور پان شاپ پر پتھر مار کر ٹی وی کو توڑ ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ دکاندار اور شائقین ’’منہ‘‘ دیکھتے رہ گئے۔ مزنگ کے علاقہ میں پان شاپ پر دکاندار نے میچ کے لئے ٹی وی لگا رکھا تھا پاکستان کو شکست ہوئی تو ایک جوشیلے نوجوان نے غصے میں آ کر دکاندار کے ٹی وی کو پتھر دے مارا اور فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست سے دلبرداشتہ ہو کر سرکلر روڈ کے دو نوجوانوں عامر شفیق اور آصف نے اپنے گھروں کے ٹی وی توڑ دئیے۔

مزیدخبریں