لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ ہمیں ڈالروں کی لالچ میںخلیجی ممالک کی باہمی آویزش میں الجھنا نہیں چاہیے، خزانے میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی پراسرار آمد کا معمہ حل ہونا چاہیے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے کھل کر بات کرے اور عوام کو اعتماد میں لے ، اس رقم کے عوض قومی یا ملی مفاد کا سودا نہیں کرنا چاہیے ۔