بھارتی آبی جارحیت کو سفارتی سطح پر اٹھایا جائے: کسان بورڈ

Mar 22, 2014

لاہور(نیوزرپورٹر)مرکزی صدر کسان بورڈ  سردار ظفر حسین خان نے وزیر اعظم  کی طرف سے بھارت کے ساتھ مجوزہ تجارتی سمجھوتہ موخر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے  کسان دوست اور ملک دوست  فیصلہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ زرعی مداخل کی قیمتیں بھارت کے برابر کیے بغیر آزادنہ تجارت اور بھارت کو انتہائی پسندیدہ  ملک قرار دینے جیسے ممکنہ فیصلے صنعت و زراعت کے لیے تباہی کا باعث بنیں گے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ساتھ آبی جارحیت سمیت تمام حل طلب معاملات پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ بھارتی آبی دہشت گردی کا معاملہ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ سفارتی سطح پر بھی اٹھایا جائے اور اسے عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جائے ۔

مزیدخبریں