ایم کیو ایم نائن زیرو سے قبضہ میں لیے جانے والے اسلحہ کا لائسنس پیش نہ کر سکی

اسلام آباد (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ نائن زیرو پر قبضہ میں لئے جانے اسلحہ کے لائسنس متعلقہ حکام کو پیش نہ کر سکی، تفتیشی ادارے کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود لائسنس نہ دیئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔ آن لائن کو ذرائع سے معلو م ہو ا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرس کے دوران جو اسلحہ لائسنس دکھائے تھے وہ اب تک متعلقہ تفتیشی ادارے کو پیش نہیں کر سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے نے باقاعدہ رابطہ کیا کہ نائن زیرو سے ملنے والے اسلحہ کا لائسنس پیش کیا جائے مگر تاحال ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...