صنعاء (اے ایف پی) یمن کے جنوبی شہر لہاج پر القاعدہ کے جنگجوؤں نے قبضہ کر لیا اور لڑائی میں 20 فوجی مارے گئے۔ بعض ذرائع کے مطابق جنگجو علاقے سے نکل گئے ہیں۔ یہ جھڑپیں 2 خودکش دھماکوں کے بعد ہوئیں جس میں ڈیڑھ سو کے قریب لوگ مارے گئے تھے۔ ادھر شام میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر کردوں پر حملے میں مرنے والے افراد کی تعداد 56 ہو گئی۔ ان میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ شمال مشرقی شہر حساکا میں نوروز کی تقریبات میں شریک افراد بم دھماکے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ بعض ذرائع کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا۔
یمن: القائدہ جنگجوئوں کا شہر " لہاج" پر قبضہ، لڑائی میں 20 فوجی مارے گئے
Mar 22, 2015